پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی: ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی آرمی چیف کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات،ایل او سی پر تیاریاں دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش لگتی ہیں،پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی جارحیت کابھرپور جواب دیں گی.،مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیں گی
Provocative statements and preparations for escalation along LOC by Indian COAS appear to be an effort as usual to divert world attention from wide spread protests in India against CAB. Pakistan Armed Forces shall befittingly respond to any Indian misadventure or aggression.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 19, 2019
واضحرہےکہ مسلم مخالف شہریتی بل کے خلاف بھارت اس وقت مشکل ترین حالات سے دو چار ہے.پورا بھارت اس آگ کی لپیٹ میں ہے . ڈھاکہ میں بھی لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے، بھارت کے خلاف نعرے،اطلاعات کےمطابق چمپارن کی تاریخ میں پہلی بار ڈھاکہ کی سرزمین پر شہریتی ترمیمی بل کے خلاف اور دستور ہند کے تحفظ کے لئے ایک بے نظیر احتجاجی جلوس نکالا گیا
ڈھاکہ سے ذرائع کے مطابق اس جلوس میں ڈھاکہ کا وہ قرب و جوار کے تقریباً ایک لاکھ لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے حکومت ہند سے اس نے قانون پر غور و فکر کرنے کی اپیل کی ۔ نیز ان لوگوں نے ایس ڈی او آفس کا بھی مارچ کیا اور صدر جمہوریۂ ہند و ملک کے وزیراعلی نیز وزیرداخلہ کے نام سکرہنہ سب ڈویژنل آفیسر گیان پرکاش کے ذریعہ ایک میمورینڈم ارسال کیا۔