پاک فوج د نیا کی بہترین دس افواج میں شامل ، خراج تحسین کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور
باغی ٹی وی : دنیا کی بہترین اور طاقتور دس افواج کی.فہرست میں.شامل ہونے پر پاک فوج کو خراج تحسین کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی . قرارداد پی ٹی آئی کی رکن عظمی کاردار نے پیش کی .
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی عظمیٰ کاردار نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ پاک فوج نے ہر حال میں وطن اور قوم کا دفاع کیا ہے اور کم ترین وسائل کے باوجود دنیا بھر کے دشمن قوتوں کا تن تنہا مقابلہ کیا گیا .قرارداد میں کہا گیا کہ پاک فوج سیسہ پلائی کی مانند ملکی سرحدوں کی محافظ ہے
قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے قوم کا.سر فخر سے بلند کیا ہے .