پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملتان کور کے زیراہتمام اوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا۔ٹریننگ کے آغاز پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے عسکری ڈرل پیش کی۔اس موقع پر پاکستانی اور سعودی پرچم بلند کیے گئے اور قومی ترانوں کی دھُن بھی بجائی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکا تربیتی پروگرام سے پاکستانی اور سعودی افواج کو کلاس روم سیشنز اور اجتماعی جنگی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ مہمان خصوصی نے دونوں ملکوں کی افواج کے افسروں اور جوانوں کو مشترکا ٹریننگ کے بیجز لگائے۔واضح رہے 2023 میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کی انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ تربیتی مشقیں ’البتار۔ون‘ کے نام سے ہوئی تھیں جو اختتام پذیر ہوگئی تھیں۔

Shares: