ایران میں جو دہشتگرد مارے گئے انہیں لوگوں کو ماہ رنگ مسنگ پرسنز کا نام دے رہی ہے،جان آچکزئی

0
101
jan achakzai

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ایران میں پاکستان کے حملے میں وہی دہشتگرد مارے گئے جو مسنگ پرسنز تھے، اب یہ لوگ بے نقاب ہو چکے ہیں، پاکستان کو کئی محاذوں پر کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ لاپتہ افراد کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہیں، یہ لوگ اسلام آباد میں تخریب کاری کیلئے بیٹھے ہیں، یہ ٹولہ کالعدم تنظیم کی ڈھال بن رہا ہے۔نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور عدلیہ سے درخواست ہے کہ ان کو مزید ڈھیل نہ دے، خواتین کا یہ ٹولہ دہشت گردوں کی ڈھال بن رہا ہے، وطن دوست اور وطن دشمن میں فرق رکھا جائے۔
جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اسلام آباد میں تخریب کاری کے لیے بیٹھے ہیں کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کو روکنا ناممکن ہو جاتا ہے، یہاں بھی ہر وقت کوئی واقعہ ہو سکتا ہے۔نگراں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ جن لوگوں کو انہوں نے مسنگ پرسنز بنایا ہوا تھا وہ دہشت گرد ایران میں مارے گئے، اسلام آباد دھرنے میں ماسک پہنے لوگ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بھی ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply