پی ایس ایل 10، پاک فوج کو شاندار خراجِ تحسین، آرمی چیف اسٹیڈیم میں موجود

2 ہفتے قبل
تحریر کَردَہ
psll pak army

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ایک یادگار لمحے میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پاک فوج کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایونٹ کے تین دن مسلح افواج کے نام کرنے کا اعلان بھی کیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے آغاز سے قبل ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز نے وطن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کا آغاز ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا، جس کے ذریعے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا گیا۔

اس موقع پر اسٹیڈیم میں قومی ترانہ پڑھا گیا اور "پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔ شائقین نے قومی پرچم تھامے حب الوطنی کا زبردست مظاہرہ کیا، جبکہ آتش بازی نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔پہلی اننگز کے اختتام پر ایک اور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے۔

تقریب کے میزبان اداکار حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کے تین دن بالترتیب پاک آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے نام کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔یہ منفرد خراجِ تحسین نہ صرف کھیل اور حب الوطنی کا حسین امتزاج تھا بلکہ اس نے شائقینِ کرکٹ کے دلوں کو بھی گرما دیا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں افراد نے اس لمحے کو تاریخی قرار دیا۔

کانگریس کا وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے استعفے کا مطالبہ، سوشل میڈیا پر تنقید

شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

تنگوانی: تیز رفتار کار نے لوٹ مار کی کوشش کرنے والے دو ڈاکو کچل دیے، دو فرار

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 238 رنز کا بڑا ہدف

Latest from اسلام آباد