پاک فوج نے بھارت کے 60 سے زائد فوجی ماردیئے ہیں.آصف غفور
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/10/2084005-dgisprmajorgeneralasifghafoorxx-1571633852-837-640x480.jpg)
راولپنڈی:بھارتی فوج سبق سیکھنا چاہیئے ، پاک فوج کے صبر کو نہ آزمائے ، بھارت اگر باز نہ آیا تونہ بھولنے والا سبق یادکرائیںگے ، پاک فوج بھارت کی اسی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 27 فروری سے ایل او سی پر 60 سے زیادہ ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کرچکی ہے
Since 27 Feb 19 Pak Army has killed over 60 Indian soldiers on LOC besides injuring many & destroying their bunkers. Artillery gun positions also damaged forced to relocate. 2 IAF Jets shot down by PAF, 2 helis met fratricide under fear. Indian Navy under deterrence.#CostForCDS
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) October 26, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے ایک ٹویٹ پیغام میں بھارت کو پیغام دیا گیا ہے کہ بھارت کی ان ہٹ دھرمیوں کی وجہ سے پاک فوج نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے درجنوں بنکرز تباہ کردیئے گئے ہیں، پاکستانی افواج نے بھارتی توپوں کو خاموش کرایا ،
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت ابھی حال ہی میں ہونے والے واقعہ کو یاد رکھ لے جس میں 9 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ، کئی بینکرز تباہ ہوگئے تھے اور پھر جب بھارت نے محسوس کیا کہ پاکستانی افواج تو ہمیںنہیں چھوڑیں گے تو پھر سفید پرچم لہرا کر امن کی درخواست کردی پاکستان نے وہ بھی قبول کرلی ،
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے نام پیغام میںکہا ہے کہ بھارت کو یہ تو پتہ ہی ہوگا جب 27 فروری کو دراندازی کا زبردست جواب دیا گیا تھا ، بھارت اپنے ان دو جہازوں کو تونہیں بھول پائے گا نہیں پاکستان ایئرفورس کے شاہینوں نے مارگرایا تھا ،