بائڈن متنازع بیان؛ امریکہ میں لابنگ فرم مقصد پاکستان کو غیر ذمہ دار ایٹمی قوت ثابت کرنا ہے.

وقافی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ؛ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں امریکی صدر کے متنازعہ بیان پر تبصرہ کرنے سے پہلے یاد رہے عمران خان نے اپنی تشہیر کے لئیے امریکہ میں اس لابنگ فرم کا ہائر کیا ہوا ہے جس کا مدت سے کام پاکستان کو ایک غیر ذمہ دار ایٹمی قوت ثابت کرنا ہے. انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے امریکہ میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں وہ کیسے آج ایسی بات کرسکتے ہیں. انکے مطابق؛ انہوں نے خود امریکہ میں لابنگ فرم ہائر کیئے ہوئے ہیں اور آج یہ لوگ بات کرتے ہیں.

وفاقی وزیر نے یہ ردعمل عمران خان کے اس بیان پر دیا جس میں انہوں نے ایک پوسٹ میں امریکی صدر کو ٹوئیٹر پر ٹیگ کرتے ہوئے سوال اٹھائے کہ ’امریکی صدر کس معلومات کی بنیاد پر ہماری جوہری صلاحیت پر اس غیر ضروری نتیجے تک پہنچے۔‘ انہوں نے اپنے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’وزیراعظم رہنے کے ناطے میں جانتا ہوں کہ پاکستان کا نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم محفوظ ترین ہے. انہوں نے مزید کہا؛ امریکہ کی طرح نہیں جو جنگوں میں ملوث رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جا رہی ہے اور خود کو این آر او ٹو دے رہی ہے جو ملک کو لوٹنے کے لیے ایک وائٹ کالر لائسنس ہے۔ یہ حکومت قومی سلامتی پر بھی مکمل طور پر سمجھوتہ کر لے گی۔‘


مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
خیال رہے کہ؛ کچھ حلقوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے 6 ماہ کے لیے 25 ہزار ڈالر ماہانہ پرلابنگ فرم ‘فینٹن آرلوک’ کی خدمات حاصل کی ہیں اور معاہدے کے مطابق کمپنی پی ٹی آئی کو پبلک ریلیشنز سروسز فراہم کرے گی۔ مزید برآں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس کے علاوہ کمپنی مضامین چھپوانے، پی ٹی آئی نمائندوں اور حمایت کرنے والوں کے ٹی وی انٹرویوز کا اہتمام بھی کرے گی۔

Shares: