پاکستان کا غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کا فیصلہ
پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ غزہ پٹی پر اندھا دھند اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے تناظر میں گنجان آباد غزہ کے پہلے سے ہی مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا حکومت فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں، حکومت مصر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ترسیل کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا سکے۔
دوسری جانب نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ترک ہم منصب حقان فدان سے رابطہ کیا ہے اور اس میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے مستقل حل پر زور دیا ہے جبکہ جلیل عباس جیلانی اور حقان فدان نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے 5 نکاتی فارمولے پر اتفاق کیا، 5 نکاتی فارمولے میں جنگ بندی اور ریلیف کوریڈور شامل ہیں اور اس کے علاوہ اسرائیلی بستیوں کا خاتمہ، قیدیوں کی رہائی اور 2 ریاستی حل شامل ہے۔
تاہم دوسری جانب نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی اور مصری ہم منصب سے رابطے کیے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرمربوط ردعمل کی کوششیں جاری ہیں، نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی اور مصری ہم منصب سے رابطے کیا اور غزہ پر اسرائیلی حملوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
سابق کر کٹر وسیم اکرم قومی ٹیم کے فٹنس کے حوالے سے پریشان
پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر
آسٹریلیا نے دو کٹوںکے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
علاوہ ازیں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ انسانی امداد کی فراہمی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اور جلیل عباس جیلانی نے تنازعات کو بڑھنے سے روکنے، شہریوں کو اجتماعی سزا، بھوک اور بے گھر ہونے سے بچانے پر زور دیا جبکہ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کی طرف سے انسانی امداد کی یقین دہانی بھی کرائی۔