وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے اجراء کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے خیرمقدم کیا ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری پیغام میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کو کھیلوں کی ترویج و ترقی کے لئے احسن اقدام قرار دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

پاکستان ہاکی فیڈریشن کےصدر برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھرنےکہاہے کہ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی وقت کی اہم ضرورت تھی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کا یہ اقدام سپورٹس کی ترقی کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے روشن مستقبل اور بطور پروفیشنل سپورٹس مین ملازمتوں کے موقع فراہم ہوں گے۔

پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کیلئے قطر روانہ

سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نےکہاہےکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کے فیصلہ نے کھلاڑیوں کے دل جیت لئے۔

حیدر حسین نےکہا کہ ملک بھرکے پروفیشنل کھلاڑی بےیارومددگار تھےاوران کا کوئی پرسان حال نہ تھا ایسےوقت میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کے نوٹیفکیشن کا اجراء نہ صرف انکے معاشی مسائل کا بہترین حل ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

Shares: