پاکستان اور بھارت کےدرمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان سال 2008 کے معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوگیا۔
باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 308 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو دے دی، جن میں 266 ماہی گیر اور 42 دیگر افراد شامل ہیں اس وقت بھارت کی جیلوں میں 417 پاکستانی قید ہیں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سزا پوری کرنے والے پاکستانیوں کو رہا کر کے وطن واپس بھیجے-
دوسری طرف بھارتی حکومت نے پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دی ہے جن میں 343 عام شہری اور 74 ماہی گیر شامل ہیں پاکستان اور بھارت کے مابین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ قونصلر رسائی سے متعلق 2008ء کے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔
صحت کارڈ پر دل کی بیماریوں اور زچگی کا علاج روک دیا گیا
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کے تبادلےکےمعاہدےکے تحت دونوں ملکوں کو سال میں دو مرتبہ فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے جبکہ یہ تبادلہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جانا ضروری ہے۔