امریکی محکمہ خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی پر اہم بیان دے دیا ہے۔
بھارتی آرمی چیف کاآزاد کشمیر میں کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، ترجمان پاک فوج
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے سرحد پر امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے دونوں ممالک سے کہا کہ ایل او سی پر امن و امان برقرار رکھا جائے تاکہ دونوں ممالک عسکری سرگرمیوں سے نجات حاصل کر سکیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر اور دیگر امور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے رہے ہیں۔
پاک فوج کے شہید جوان لانس نائیک زائد حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ معمول کی بات ہے۔ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ شہری آبادی پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوجی جوان سمیت پانچ شہری شہید ہوئے، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کے کئی بنکرز تباہ کیے اور 9 بھارتی فوجیوں کو ٹھکانے لگایا۔
ملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے، دبنگ اعلان ہو گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور افسوسناک ہے، جب آزاد کشمیرمیں کوئی کیمپ ہی نہیں تو کارروائی کیسی؟