پاک ایران وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قاہرہ میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی-
باغی ٹی وی : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات ڈی ایٹ سمٹ کی سائیڈ لائنز پر ہوئی ،پاک ایران وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا-
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کا اعلی سطح کے تبادلوں میں اضافے پر بھی طمینان کا اظہار کیا جبکہ پاک ایران وزرائے خارجہ نے تجارت، اقتصادی تعاون اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا-
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے اصولی موقف کا ارادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا-