بلوچستان:پاک ایران سرحد چوکی پردہشت گردوں کا حملہ، لانس نائیک شہید

بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز کے پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، پاک فوج کے لانس نائیک شہید ہو گئے۔

باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان میں عبدوئی سیکٹرمیں پاک ایران سرحد چوکی پرحملہ کیا عبدوئی سیکٹرمیں فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا صیہونی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لانس نائیک ظہیر کا تعلق نوشکی سے ہے سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ،سندھ پولیس شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی ایسی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

بھارتی فوج تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی:کہیں جرنیل جنرلوں کومارنے لگےتوکہیں افسران…

Comments are closed.