پاکستان ٹیم چھوٹے سے ہدف کو پانے میں بھی مشکل کا شکار

0
34

پاکستان ٹیم کی چھوٹے سے ہدف میں کوشش جاری

باغی ٹی وی : کراچی ٹیسٹ میں کھانے کے وقفے پر پاکستان ٹیم نے جیت کیلئے ملے 88 رنز کے ہدف کے تعاقب میں2 وکٹ کے نقصان کے 22 رنز بنا لیے ہیں۔ بابر اعظم اور اظہر علی وکٹ پر موجود ہیں. جبکہ عابد علی 10اور عمران بٹ 12 رنز بنا کر جلد ہی آؤٹ ہو گئے

ٹیسٹ میں چوتھے دن پہلے سیشن کے کھیل میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی،پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 88 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے دوسری اننگ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ یاسر شاہ نے 4 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کے کھیل کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور ابتداء میں ہی جنوبی افریقا کی دو قیمتی وکٹیں حسن علی اور یاسر شاہ نے جلد حاصل کرکے میچ میں پاکستان کی گرفت مزید مضبوط کردی۔

جنوبی افریقا نے چوتھے دن اپنی 187 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حسن علی نے مہاراج کو انفرادی اسکور 2 رنز سے آگے بڑھانے نہ دیا اور انہیں بولڈ کردیا۔

Leave a reply