مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری
باغی ٹی وی :مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالئے۔ بابر اعظم 69 جبکہ اسد شفیق 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔
گزشتہ روز قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، 36 کے مجموعے پر پہلی وکٹ گری، اوپنر عابد علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہیں جوفرا آرچر نے بولڈ کیا۔
کپتان اظہر علی نے 6 گیندیں کھیلیں اور کھاتہ کھولے بغیر کرس ووکس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کرکٹ کے دوران بارش نے اپنا کھیل جاری رکھا، آنکھ مچولی جاری رہی، پہلے روز صرف 49 اوور کا میچ ہو سکا۔
چائے کے وقفے کے بعد قومی بلے باز اِن ایکشن ہوئے، بابر اعظم نے خوب دم خم دکھایا، ٹیسٹ کیرئر کی 14 ویں نصف سنچری مکمل کی اور آؤٹ نہیں ہوئے، پہلے بارش اور پھر کم روشنی بڑی رکاوٹ بنی، کھیل جلد ختم کر دیا گیا۔
واضح رہےکہ انگلینڈ کی ٹیم میں جو رووٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومنیک بیس، اسٹورٹ براڈ اور روری برنز شامل ہیں۔ زیک کراولی، سیم کرن، اولی پاپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور جو بٹلر بھی ٹیم کا حصہ ہیں
ٹیم میں تین اوپنرز کو شامل کیا گیا ہے، اوپنرز میں عابد علی، امام الحق اور شان مسعود شامل ہیں۔ قوی امکان ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ عابد علی کو کھلایا جائے۔ ون ڈاؤن کی پوزیشن کپتان اظہر علی سنبھالیں گے۔
مڈل آرڈر میں بیٹنگ کا بوجھ نائب کپتان بابر اعظم، سینئر بیٹسمین اسد شفیق اٹھائیں گے، دو وکٹ کیپرز کا انتخاب کیا گیا ،محمد رضوان اور سرفراز میں سے سابق کپتان پہلا میچ میں پویلین میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔
فواد عالم بھی 16 رکنی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، ٹیم میں دو سپنرز کو رکھا گیا ہے، یاسر شاہ کیساتھ شاداب کو بھی میدان میں اُتارے جانے کا امکان ہے جبکہ کاشف بھٹی کھلاڑیوں کو پانی پلانے کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ فاسٹ باؤلرز میں محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ، سہیل خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں