یوم تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی: یوم تکریم شہداء کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج قوم اپنے ہیرو اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے، یوم تکریم شہدائے پاکستان انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے میں 9 مئی کے المناک واقعات کو محض احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا، 9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے خطرناک تھےپوری قوم نے 9 مئی کو صدمےکی حالت میں دیکھا، کچھ لوگوں نے اقتدار کی ہوس میں وہ کام کرنے پر مجبور کیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔

یوم تکریم شہداء؛ سروسز چیفس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا شہدا پاکستان کو …


شہباز شریف نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنا کر، ان کی بے حرمتی کر کے اور ریاست کی نشانیوں پر حملہ کر کے شرپسندوں نے پاکستان کے نظریہ اور تشخص پر حملہ کیا اور ملک کے دشمنوں کو جشن منانے کی وجوہات فراہم کیں ہماری قوم اپنے شہداء کی عزت کی حفاظت کرنا جانتی ہے ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا ہے جو پاکستان کی بنیادوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، 9 مئی نے محافظوں اور اسے کمزور کرنے والوں کے درمیان تقسیم کی لکیر کھینچ دی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے شہدا کی عزت و تکریم کو برقرار رکھنے کے اپنے عہد کو زندہ کرتے اور دہراتے ہیں۔ پاکستان کے وجود کا جوہر اس کے عوام اور شہداء کے درمیان روحانی عہد میں مضمر ہے۔ پاکستان کا قیام 20ویں صدی کا ایک معجزہ ہے اور اس کی عمارت ان کے مقدس خون کی یقینی بنیادوں پر کھڑی ہے۔ ہم کبھی بھی ان کا کافی شکریہ ادا نہیں کر سکیں گے۔

ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے

قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ہونے والی عظمت شہداءکنونشن میں شرکت کی، تقریب میں شہداء کے ورثا کی بڑی تعداد شریک ہوئی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے دو ٹوک اعلان کیا کہ 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کرنے والے شرپسندوں کو معافی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے کارکنوں کو شرپسندی کی تربیت دی ، کرپشن کیس میں گرفتاری پر کارکنوں کو حملے کی ہدایات دیں ، حملے کرنے والوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی 1965کی جنگ میں بھارت کا جو خواب پورا نہ ہوسکا ، 9 مئی کو جتھوں نے وہ خواب پورا کیا-

امریکی صدرکو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان گرفتار

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نہ کوئی سفارش قبول ہوگی ، نہ کوئی کوتاہی ، سنگین قدم اٹھانے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی ،اس کے علاوہ تقریب میں جذباتی اور رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف شہداء کے ورثا کی نشستوں پر گئے، مزاج پرسی کی اور حوصلہ دیا شہباز شریف شہداء کی ویڈیوز دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔

Shares: