منسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اعلیٰ معیار کی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورہ بیلاروس کے دوران دارالحکومت منسک کے قریب ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ کیا، انہوں نے تعمیر و ترقی میں معاون عالمی فیکٹری کی مصنوعات میں گہری دلچسپی لیتے ہو ئے دورہ کو نہایت متاثر کن اور فیکٹری کو ایک عظیم منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اعلیٰ معیار کی ہیوی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں ۔
اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری سے تیار کی جانے والی مصنوعات پاکستان کو بھی فراہم کی گئی ہیں، وزیرِ اعظم پاکستان کو بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948ء سے کان کنی میں استعمال ہونے والے آلات تیار کیے جا رہے ہیں، فیکٹری میں 1951ء سے گاڑیوں کے لیے دیگر ساز و سامان تیار کیا جا رہا ہے، فیکٹری میں 1958ء سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرک تیار کرنا شروع کیے گئے۔
1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے،سعید غنی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں الیکٹرک ٹرک اور ہائبرڈ ٹرک بھی تیار کیے جاتے ہیں،اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں وزیرِ اعظم الیگزینڈر تورچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتاہوں جس پر بیلا روسی وزیرِ اعظم الیگز ینڈر تورچن نے کہا کہ دورہ پاکستان کی دعوت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں، پاکستان کا دورہ کر کے مجھے خوشی ہو گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئری مشینری میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات کے بارے میں بھی استفسار کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ ہیوی گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزہ جات مقامی طور پر تیار کئے جا تے ہیں تاہم بعض انجن درآمد کئے جاتے ہیں جبکہ ٹائر بھی بیلا روس میں ہی تیار ہوتے ہیں۔
پی ایس ایل10: زلمی کا گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان کانکنی اور کوئری میں استعمال ہونے والی مشینری اور بڑےٹرکس سے پیداواری فوائد حاصل کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ فیکٹری میں تیار کی جانے والی مصنوعات اور مشینری پاکستان کو بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ بیلاز فیکٹری کی تیار کردہ مشینر ی اور دیگر مصنوعات گزشتہ سال 22 مختلف ممالک کو برآمد کی گئیں۔
وزیراعظم کے سوال پر بتایا گیا کہ کان کنی اور کوئری میں استعمال ہونے والے ہیوی ڈمپ ٹرکس فیکٹری میں تیار کئے جا رہے ہیں ۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے الیکٹرک بس میں سوار ہو کر فیکٹری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے فیکٹر ی کے مختلف شعبوں کے دورہ کے موقع پر انجینئرز سے روسی زبان میں سوالات اور گفتگو بھی کی ۔
امریکی ایوان کی کمیٹی کی طالبان کو مالی امداد روکنے کے بل کی منظوری