پاکستان کو جی 20 ممالک کی طرف کتنا ریلیف ملنے کا امکان

0
38

پاکستان کو جی 20 ممالک کی طرف کتنا ریلیف ملنے کا امکان

باغی ٹی وی : جی20 ممالک سے پاکستان کو تقریباً 90 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے، ذرائع.جی 20 ممالک سے جولائی سے دسمبر 2021 تک ریلیف ملنے کی توقع ہے، ذرائع کے مطابق عالمی بینک،آئی ایم ایف اس ہفتےجی20 ممالک کوقرض وصولی التواکی اپیل کریں گے،،وزارت اقتصادی امورنے قرض موخرکی سفارشات کی تیاری شروع کردی.

جی 20ممالک نے دنیا کو مستقبل میں کورونا وائرس جیسی وباؤں سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے عالمی ادارہ صحت اور ان ممالک کے سربراہان نے منگل کو ایک بین الاقوامی معاہدہ تشکیل دینے کی تجویز کی حمایت کی ہے کورونا ویکسین تک دنیا بھر کے افراد کی رسائی، ادویات کی فراہمی اور وبا کی بروقت تشخیص کو یقینی بنانے سے متعلق اس معاہدے کی تجویز یورپی یونین کے سربراہان کے چیئرمین چارلس میشل نے گذشتہ سال نومبر میں جی 20 کے ایک اجلاس میں پیش کی تھی۔

ادھر ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ ڈالر اورپٹرول بڑھنے سےمنہگائی بڑھ جاتی ہے،.گزشتہ دنوں ڈالرکی قدر میں کمی آئی، لیکن اشیا کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی،

ڈالر کی قیمت میں12روپے کی نمایاں کمی ہوئی،لیکن کسی چیز میں کمی نہیں آئی،کنور نوید جمیل،حکومت کو تاجروں سے کہنا چاہیے کہ 24 گھنٹے اور ساتوں دن کاروبار چلائیں،کاروبار اور بازار کا دورانیہ کم ہوگا تو لوگ زیادہ جائیں گے،

Leave a reply