پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے پر وزیر خارجہ نے عالمی برادری کو باور کرا دیا
باغی ٹی وی :وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر تلوار لٹکانا مقصود ہے تو یہ اور بات ہے،.پلیمری اجلاس پرنظر ہے، بھارت فورم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے،بھارت کو اس فورم کے سیاسی استعمال کی اجازت نہیں ملنی چاہیے،
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنا نامناسب ہو گا،پاکستان نے عالمی رائے اور قومی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے،وزیر اعظم نےمختلف ممالک کی قیادت سے رابطے کیے ، گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا.حکومت آنے سے پہلے پاکستان گرے لسٹ میں جا چکا تھا،
ہم نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی،دنیا اعتراف کر رہی ہے کہ ایسے ٹھوس اقدامات پہلے کسی حکومت نے نہیں اٹھائے،میری نظر میں پاکستان ایکشن پلان پر مکمل عمل کر چکا ہے،چاہتے ہیں پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آ جائے،
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے ٹیررفنانسنگ کوکنٹرول کرنےکےاقدامات کئےہیں۔ بظاہر امریکہ کہتا ہے کہ وہ بھی چاہتاہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلے۔
شاہ محمود نے کہا کہ فیٹف اگر سیاسی مصلحتوں کا شکار ہوجائے تو کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ پاکستان نے وہ کرنا ہے جو پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان نے جو اقدامات کئے ہیں وہ جاری رہیں گے ۔ پاکستان کا مفاد اور عالمی رائے عامہ یکجا ہوجائے تو مزید بہتری آئے گی