نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔

پانچ ون ڈے میچز میں ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے، بین لسٹر اور کول میک کونچی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں اور دونوں کے پاکستان سے سیریز میں ون ڈے ڈیبیو کا امکان ہے۔ ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا، ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ کیوی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے اور کیویز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے پلیئرز 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کیلئے ثقلین مشتاق کی تقرری کا باضابطہ اعلان بھی کردیا
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فُل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے. بلاول بھٹو
رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر
وہ لوگ میرے سامنے جب آتے تو نقاب پہن ہوتے تھے،اظہر مشوانی کا عدالت میں بیان
پنجاب اور کے پی کے انتحابات سے متعلق آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا
ثقلین مشتاق سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔ نیوزی لینڈ بورڈ کے مطابق ثقلین مشتاق کی تقرری کیوی کرکٹرز کو پاکستانی کنڈیشنز میں ہم آہنگی میں مدد دے گی۔بلیک کیپس کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد اتوار 9 اپریل کو نیوزی لینڈ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگا۔

پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ بدھ 26 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا۔

Comments are closed.