مزید دیکھیں

مقبول

قصور:محبت کا خونی انجام، پسند کی شادی کرنے والا نوجوان عدالت کے باہر قتل

قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو)محبت کا خونی انجام،...

بنوں کینٹ حملے میں ملوث چھٹا دہشت گرد افغان شہری نکلا

بنوں کینٹ حملے میں ملوث چھٹا دہشت گرد افغان...

سیالکوٹ :پولیس کی بڑی کامیابی، 40 وارداتوں میں ملوث طلحہ عرف کدو گینگ گرفتار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض )سیالکوٹ پولیس...

پاکستان میں فیس بک اور انسٹاگرام کو ویریفائیڈ کروانے کی فیس کتنی اور کن شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا؟

میٹا کی جانب سے فروری 2023 میں اعلان کیا گیا تھا کہ انسٹاگرام اور فیس بک استعمال کرنے والے صارفین ماہانہ فیس ادا کرکے اپنے اکاؤنٹ کو ویری فائیڈ (یا اکاؤنٹ پر بلیو ٹک) کرا سکیں گے۔

باغی ٹی وی: میٹا کےسی ای او مارک زکربرگ نےاعلان کیا تھا کہ فیس بک اورانسٹاگرام کےصارفین کو بلیو ٹک کی فیس ادا کرنا ہوگی،ویب پر استعمال کرنے والے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کیلئےاکاؤنٹ ویری فائیڈ کرانےکے لیے سبسکرپشن سروس 11.99 ڈالر ماہانہ سے شروع ہوگی جبکہ آئی فون کے صارفین 14.99ڈالر فیس ادا کریں گے۔

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے یا فیچر متعارف کرا دیا

میٹا کے مطابق یہ سروس ابتدائی طور پر اس ہفتے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شروع کی جائے گی جبکہ اس سروس سے پہلے سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ 18 سال سے زائد عمر کے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی ویری فائیڈ سبسکرپشن کے لیے اہل ہیں مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے سوشل میڈیا ایپس پر سکیورٹی اور تصدیق شدہ اکاؤنٹس میں بہتری آئے گی۔

تاہم میٹا ویری فائیڈ نامی سبسکرپشن پلان ابھی امریکا سمیت چند ممالک میں ہی دستیاب ہے پاکستان میں اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کے حصول کے لیے صارفین کو ماہانہ کتنے روپے ادا کرنا ہوں گے؟تو پاکستان میں صارفین کو اپنا اکاؤنٹ ویری فائیڈ کرانے کے لیے ماہانہ 2900 روپے ادا کرنا ہوں گےیہ ماہانہ فیس بک کے ویب ورژن کے لیے ہوگی۔

اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کے ساتھ ساتھ سبسکرپشن پلان کے تحت صارفین کو خصوصی فیچرز جیسے پرو ایکٹیو پروٹیکشن، ڈائریکٹ کسٹمر سپورٹ اور دیگر تک رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔

اب صارفین واٹس ایپ سے بھی بات کر سکیں گے

میٹا نے اپنے سبسکرپشن پلان کے لیے چند شرائط پر عملدرآمد لازمی قرار دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اگر آپ فیس بک یا انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کو سبسکرپشن پلان کے تحت ویری فائی کراتے ہیں تو پھر آپ پروفائل نیم، یوزر نیم، تاریخ پیدائش یا پروفائل فوٹو کو تبدیل نہیں کرسکیں گے۔

صارفین کیجانب سے کسی تبدیلی کی کوشش کو کمپنی کی جانب سے بلاک کر دیا جائے گا، اگر وہ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں سبسکرپشن پلان کی رکنیت چھوڑنا ہوگی۔

اسی طرح میٹا ویری فائیڈ کا حصہ بننے کے لیے کم از کم عمر 18 سال ہوگی اور صارف کو حکومتی شناختی کارڈ کی ایسی نقل جمع کرانا ہوگی جو فیس بک یا انسٹاگرام پر اس کی فوٹو سے ملتی ہو۔

ہر اکاؤنٹ میں 2 فیکٹر authentication کو ٹرن آن کرنا بھی لازمی ہوگا جبکہ حال ہی اکاؤنٹس پر کچھ پوسٹس کرنا بھی ضروری ہوگا آغاز میں سبسکرپشن پلان کے صارفین کا بلیو ٹک پرانے اکاؤنٹس کے بلیو ٹک جیسا ہی ہوگا، البتہ پرانے اکاؤنٹس میں فالوورز کی تعداد ڈسپلے کی جائے گی۔

دوسری جانب ائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، صارفین اب ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک حاصل کر سکتے ہیں جو صارفین اگلے ہفتے تک ٹوئٹر بلیو ٹک کی سبسکرپشن حاصل نہیں کریں گے انہیں یکم اپریل سے بلیو ٹکس کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

فرانس نے بھی چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی

یاد رہے کہ ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے 2022 میں ٹوئٹ کے ذریعے سبسکرپشن پلان سمیت کئی نئی پالیسیوں کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پر جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں انہیں معطل کر دیا جائے گا۔

صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس اب تین مختلف رنگوں میں تصدیق شدہ ہیں، کمپنیوں کے لیے گولڈن چیک مارک، حکومتی عہدیداروں کے لیے گرے چیک مارک اور دیگر صارفین (مشہور شوبز شخصیات کے لیے بھی) بلیو چیک مارک متعارف کرایا گیا تھا۔

تاہم اب اعلان کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن سروس کو پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے،پاکستان میں صارف 2 ہزار 250 روپے ماہانہ اور سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے 12 فیصد رعایت دی جائے گی۔

سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے پر بلیو چیک مارک، طویل ویڈیوز کو پوسٹ کرنے، نئے فیچرز تک سب سے پہلے رسائی، ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے، 1080 پکسل کی ویڈیو اپ لوڈ سمیت دیگر سہولیات صارفین کو دستیاب ہوں گی۔

بل گیٹس کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق خطرناک خدشے کا اظہار

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر کی جانب سے 20 مارچ سے دنیا بھر میں دو عنصری تصدیقی عمل (two factor authentication) فیچر مفت میں ختم کر دیا گیا تھا ٹوئٹر بلیو صارفین یعنی ماہانہ فیس ادا کرنے والے مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔