پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نے یومِ آزادی پر مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔
باغی ٹی وی : ملک بھر میں آج 76 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ، نماز فجر میں ملکی ترقی،یکجہتی،امن اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،لاہور میں محفوظ شہید گیریژن میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیاپاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
76 واں یوم آزادی،مزار قائد اورعلامہ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے اور گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جبکہ دوسری جانب پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیر بھی جشن آزادی منا رہے ہیں، پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور آستریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے یومِ آزادی پراپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا اور مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔
اسلام آباد میں امریکی ایمبیسی کی جانب سے کہا گیا کہ ہم پاکستان کے 76ویں یوم آزادی منا رہے ہیں، سفیر بلوم تمام پاکستانیوں کو اپنی نیک خواہشات بھیجتے ہیں۔ آئیے ان مشترکہ اقدار کا جشن منائیں جو ہماری قوموں کو متحد کرتی ہیں اور تعاون، ترقی اور امن کے مستقبل کے منتظر ہیں یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان!
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ؛ آرمی چیف بھی شریک
As we commemorate Pakistan's 🇵🇰 76th Independence Day, Ambassador Blome sends his best wishes to all Pakistanis. Let's celebrate the shared values that unite our nations and look forward to a future of cooperation, progress, and peace. Happy Independence Day, Pakistan! pic.twitter.com/f4jlQQXKS0
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) August 13, 2023
ڈونلڈ بلوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہتر اور خوش حال مستقبل کے لیے پاکستان اور امریکا مل کر کام کرتے رہیں گے،اگر ہم صرف گزشتہ سال پر ہی نظر ڈالیں تو وہ امریکا پاکستان تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہے-
Just visited the historic Golra Train Station & stepped into the vintage salon that #Jinnah travelled in. His inspiring words still resonate: “The road we have to travel may be uphill, but with courage & determination, we can build a strong & prosperous Pakistan.” #JashaneAzadi pic.twitter.com/ljSMip6Bgc
— Neil Hawkins (@AusHCPak) August 13, 2023
اس کے علاوہ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے روایتی پاکستانی لباس پہنا اور تاریخی گولڑہ ٹرین اسٹیشن کا دورہ کیا نیل ہاکنز قائد اعظم کے زیر استعمال رہنے والی سیلون ميں بھی گئے نیل ہاکنز نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اس سیلون میں اب بھی قائد اعظم کے الفاظ گونجتے ہیں کہ”ہمیں جس راستے پر سفر کرنا ہے وہ مشکل ہوسکتا ہے، لیکن ہمت اور عزم کے ساتھ، ہم ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان بنا سکتے ہیں-”
متحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی بھی جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے یواے ای قونصلیٹ کراچی میں جشن آزادی کی تین روزہ تقریبات میں پاکستانی ثقافت کے تمام رنگ بکھیر دیئے، تقریبات میں بخیت عتیق الرومیتی نے قوت گویائی اور سماعت سے محروم خصوصی بچوں کے ہمراہ قومی ترانہ پیش کرتے ہوئے ملّی نغموں پر والہانہ جھومتے رہے-
76 ویں جشن آزادی کے موقع پر مختلف انداز میں مبارکبادیں جاری
پاک یو اے ای دوستی کی عظیم مثال پیش کرتے ہوئے یو اے ای قونصلیٹ اور ویزا سینٹر کو پاکستانی پرچموں، غباروں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا قونصل جنرل نے تقریبات میں شریک بچوں، سفارتکاروں اور شہریوں میں چوڑیاں، پاکستانی پرچم، بیجز اور اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کیں یو اے ای قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی اور قونصل خانے کے اعلیٰ عہدیداروں نے پوری پاکستانی قوم کو جشن آزادی پر دلی مبارکباد کے پیغامات بھی دیئے۔