پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے. وزیر مزہبی امور
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/10/mufti-9.jpg)
پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے. وزیر مزہبی امور
وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور آئین پاکستان نے ان کے حقوق کی ضمانت دی ہے۔ یہ بات انہوں نے بطور مہمان خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی اور عصر حاضر کے تقاضے کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے پشاور کے مقامی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام میں اقلیتوں اور خواتین کے احترام کا درس دیا گیا ہے ،اللہ تعالی نے حضرت محمدﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ، اللہ اور رسول محمد ﷺکے احکامات پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا دین ہے، جس میں انتہا پسندی اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں بھی اقلیتوں کے لیے مختص ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں کے بچوں کو وظائف اور لیپ ٹاپ دیے جائیں گے،یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کشمیری مسلمانوں پر بے پناہ مظالم ڈھا رہا ہے اور آج بھارت کی کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے،
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
تقریب سے قومی اسمبلی کے رکن جیمز اقبال ،ڈاکٹر سارہ صفدرممبر اقلیتی کمیشن ،ہارون سرب پال چیئرمین آل پاکستان ہندو مومنٹ ،ملالئی اختری بہائی کمیونٹی ،مولانا امان اللہ حقانی اورشیخ الحدیث مولانا احسان الحق نے بھی خطاب کیا۔