پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کی شمولیت .

0
38

پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے. نئے جدیدجہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اوربحری مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہو گا. پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے. نیول چیف

شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی.چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. نیول چیف نے قلیل وقت میں جہاز کی تعمیر پرڈامین شپ یارڈ رومانیہ اورپراجیکٹ ٹیم کو سراہا. یہ جدید جنگی جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اورڈیفنس سسٹم سے لیس ہے.پی این ایس یرموک متعدد نیول آپریشنز انجام دینے اور ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے. اس سلسلےکا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک عنقریب پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا. ترجمان پاک بحریہ

Leave a reply