نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس ہوئی جس میں کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس ہوئی، کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی ،کانفرنس میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اورترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاگیا ،کانفرنس میں موجودہ سیکیورٹی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا

کشمیرکے لئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کر دی

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ،کانفرنس میں کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا، نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا

کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز کیسے ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار اور مستعد ہے،

 

ملک بھر میں کل جمعہ کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، جمعہ 30 اگست کو ملک بھر میں دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائے گا،

Shares: