ایک خوشخبری اور ! چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ، پاک بحریہ کے نام

0
35

کراچی : کھیل کے میدان سے ایک اور خوشخبری ، پاکستان میں‌پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 2019 کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی شوٹنگ رینج، پی این ایس بہادر کراچی میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔

 

“ہمیں آزادانہ کام کرنے دیا جائے پنجاب پولیس نے بیورکریسی کی مداخلت کا بھانڈہ پھوڑدیا ، کے پی پولیس ریفارمز ہمیں بھی چاہیں” لاک ہے

ہمیں آزادانہ کام کرنے دیا جائے پنجاب پولیس نے بیورکریسی کی مداخلت کا بھانڈہ پھوڑدیا ، کے پی پولیس ریفارمز ہمیں بھی چاہیں

چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 2019 میں پاک بحریہ کے علاوہ پاک فضائیہ، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، واپڈا، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن، اے ایس ایف، سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔اور ایک ہفتے جاری رہنے والے ان مقابلوں میں400 شوٹرز نے حصہ لیا۔پاک بحریہ کی ٹیم نے سب سے زیادہ 88میڈلز حاصل کرکے اپنے نام کرلیا جبکہ سندھ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔

پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دفاعی چیمپئن پاک بحریہ کی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 33 طلائی، 32چاندی اور 23 کانسی کے تمغے حاصل کرکے مجموعی طور پر 88 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

 

غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

ذرائع کےمطابقپانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کے دوران مردوں، خواتین اور نوجوانوں کے پسٹل، رائفل اور شاٹ گن کیٹیگریز کے مجموعی طور پر 24 مقابلے ہوئے۔سندھ کی ٹیم طلائی کے 4، چاندی کے 2 اور کانسی کے 4 تمغے حاصل کیے اور مجموعی طور 10 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی،

پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کےمطابق واپڈا نے 8 تمغوں کے ساتھ چوتھی، پنجاب نے 2 تمغوں کے ساتھ پانچویں، اے ایس ایف اور ایف آر اے نے بالترتیب ایک، ایک تمغہ حاصل کیا۔ پاک فضائیہ کی ٹیم نے بھی مجموعی طور پر 10 تمغے حاصل کے تاہم طلائی تمغوں کی دوڑ میں وہ سندھ سے پیچھے رہی۔

پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ نوجوانوں میں شوٹنگ اسپورٹس کے فروغ اورکراچی کے مقامی شوٹنگ کلبز کی دلچسپی کے لیے بگ بور پسٹل اور بگ بور رائفل کے نمائشی مقابلے بھی ہوئے جو باقاعدہ طور پر چیمپئن شپ کا حصہ نہیں تھے۔

 

“مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری” لاک ہے

مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری

پاک بحریہ کے مطابق تمام مقابلے ماہر آفیشلز اور جیوری کی زیر نگرانی بین الاقوامی اسپورٹس شوٹنگ فیڈریشن کے جدید قواعد و ضوابط کے تحت منعقد کروائے گئے اور چیمپئن شپ کے دوران بے قاعدگی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیمپئن شپ میں سیف گیمز کے لیے شفاف ٹرائلز کے ذریعے قومی شوٹنگ ٹیم کے انتخاب کے لیے بھی مدد ملی۔چمپیئن شپ کی اختتامی کے مہمان خصوصی نے کامیاب ٹیموں میں تمغے اور ٹرافی تقسیم کیں۔

Leave a reply