یوم بحریہ، بھارتی آبدوز پر پاکستان نیوی نے ڈاکیومنٹری جاری کردی

0
49

یوم بحریہ، بھارتی آبدوز پر پاکستان نیوی نے ڈاکیومنٹری جاری کردی

باغی ٹی وی : پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر خصوصی ڈاکیو فلم سرخرو ریلیز کر دی۔ یہ ڈاکیوفلم پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کاروائی پر مبنی ہے۔

4 مارچ 2019 کو ہونے والے اس واقعے میں پاکستان بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔ بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی۔ ڈاکیوفلم سرخرو پاک بحریہ کی جانب سے اپنے بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین ہے۔

ڈاکیومنٹری دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں

Leave a reply