پاکستان نے ووہان لیب کی خفیہ کارروائیوں سے متعلق بھارتی رپورٹ مسترد کردی

0
47

پاکستان نے ووہان لیب کی پاکستان میں خفیہ کارروائیوں سے متعلق بھارتی رپورٹ مسترد کردی

باغی ٹی وی : پاکستان نے چین کی وہان لیب کے پاکستان میں خفیہ آپریشن کی خبروں کو من گھڑت اور حقائق کے برعکس قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

دفترخارجہ نے چینی وہان لیب کے پاکستان میں خفیہ آپریشن کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری میں کچھ خفیہ نہیں، پاکستان اس لیب سے متعلق متعلقہ فریقین سے معلومات کا تبادلہ کرتا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود لیب تشخیض اور حفاظتی نظام میں بہتری کے لیے کام کرتی ہے، پاکستانی لیب صحت کو درپیش خطرات، سروئلینس اور بیماری کے پھیلائو کا سدباب کرتی ہے، پاکستان بی ٹی ڈبلیو کنوینشن کے قواعد پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سہولت کا مقصد بیماریوں سے پھیلنے والی تحقیقات سے متعلق تشخیصی اور حفاظتی نظام کی بہتری ہے، پاکستان اپنی بی ٹی ڈبلیو سی ذمہ داریوں کی سختی سے پابندی کرتا ہے تاہم رپورٹ کے ذریعے کورونا وبا کے پس منظر میں منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

Leave a reply