ایران اسرائیل کشیدگی:پاکستان نے فضائی ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی

ایرانی فضائی حدود کی بندش سے پروازیں ایران کے بجائے مسقط کی حدود سے گزر رہی ہیں
pak

اسلام آباد:ایران پر اسرائیل کے حملے کے بعد پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول نے پاکستانی حدود میں آنیوالے فضائی ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی۔

باغی ٹی وی : واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیا،ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نےتہران،الم اورخوزستان میں ملٹری بیسزکونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کچھ مقامات پرمعمولی نقصانات ہوئے ہیں، اسرائیلی حملے میں 100 جنگی طیاروں کےحصہ لینے کا دعویٰ جھوٹا ہے، اسرائیل نے اپنے کمزور حملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، اسرائیلی طیارے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہی نہیں ہوسکے۔

اسرائیل کاا یران میں مختلف فوجی اہداف پر فضائی حملوں کا آپریشن مکمل

تاہم اسرائیل اور ایران کی کشیدگی کے باعث ایرانی فضائی حدود میں پروازوں پر پابندی عائد ہے جس کے بعد پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول نے پاکستانی حدود میں آنیوالے فضائی ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے-

ذرائع کے مطابق ایرانی فضائی حدود کی بندش سے پروازیں ایران کے بجائے مسقط کی حدود سے گزر رہی ہیں جبکہ مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود کی طرف آنیوالی پروازوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور ہر پرواز کو تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

اسرائیل کا لبنان میں زمینی حملے کے خاتمے کا عندیہ

Comments are closed.