پاکستان اور ایران کے درمیان صحت کے شعبوں میں کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سویٹزرلینڈ کے شہر میں جنیوا میں جاری ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ایرانی وزیرصحت اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر بہرام عین اللہی سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران کا اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر…
ملاقات میں دونوں برادر ممالک میں دوطرفہ تعاون کو مزیز بڑھانے اور صحت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہےاس ملاقات میں مشترکہ ورکنگ گروپ کےقیام کا فیصلہ ہوا ہےجس میں پاکستان کی جانب سےڈی جی ہیلتھ اور ایران کی جانب سےوزیر صحت کے خصوصی معاون فوکل پرسن ہوں گے اس کے علاوہ دونوں اطراف متعدی امراض پر قابو پانے کیلئے سرحد پار تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ایران کا پاسداران انقلاب کےسینئیر کرنل کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام
اس ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران دیرینہ برادرانہ تعلقات سےمستفید ہو رہے ہیں صحت عامہ کا عالمی تحفظ دونوں ممالک کا کلیدی مقصد اورمشن ہےدونوں ممالک صحت عامہ کے عالمی امور و مسائل پریکساں مؤقف رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی صحت کی نظام کی مضبوطی کیلئے بین الاقوامی تعاون اور معاونت میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے جس کے لئے ہمیں عالمی ادارہ صحت کے عالمی ترقی کے ایجنڈا میں صحت کے فروغ کو اولین ترجیحات میں رکھتے ہوے اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا۔