پاکستان ریلوے کے بارے میں وزیر ریلوے نے بڑی خوشخبری سنادی

0
47

پاکستان ریلوے کے بارے میں وزیر ریلوے نے بڑی خوشخبری سنادی

باغی ٹی وی : پاکستان ریلوے کے بارے میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اہم دعوٰی کردیا ان کا کہنا تھکہ آئندہ 6 سے 9 ماہ میں منافع بخش ادارہ بن جائے گا۔

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلویز 50 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بننے جا رہا ہے۔ 1 لاکھ 32 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کے لئے اکاونٹ نمبر 17 مختص کردیا گیا ہے۔

مال بردارگاڑیوں کی حالت زار بھی بہتر بنائی جا رہی ہے اور ان کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے کیونکہ سب سے زیادہ منافع مال بردار گاڑیوں سے ہوتا ہے۔ ریلوے مزدوروں اور آفیسرز کے لئے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت فلیٹس بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فریٹ ٹرین میں سب سے زیادہ آمدن ہے، وزیر اعظم نے ایک وزراتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، ریلوے فریٹ کی بڈ آئندہ 3 دنوں میں جاری کر دی جائے گی۔

اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ریلوے اراضی کی نشاندہی کی ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے ورکرز اور افسران کے لیے رہائشی منصوبہ بنائیں گے، باقی ریلوے اراضی کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کریں گے۔

Leave a reply