وفاقی کابینہ کی جانب سے متنازع مردم شُماری کی منظوری کے خلاف پاک سر زمین پارٹی نے 17 جنوری بروز اتوار احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا اعلان کردیا –

باغی ٹی وی :وفاقی کابینہ کی جانب سے متنازع مردم شُماری کی منظوری کے خلاف پاک سر زمین پارٹی نے 17 جنوری بروز اتوار احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا اعلان کردیا جو دوپہر 2 بجے نرسری، شاہراہ فیصل سے شروع ہوکر کراچی پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو جائے گی۔

مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے نام پر کراچی سے انتخابات جیتنے والوں نے وفاقی کابینہ سے متنازع مردم شُماری کو منظور کروا کر کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔

جب تک پاک سر زمین پارٹی کا ایک کارکن بھی موجود ہے تب تک کراچی کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاک سر زمین پارٹی اہلیانِ کراچی کے حقوق کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔

کراچی سب کو اپناتا ہے، وقت آگیا ہے کہ سب کراچی کو اپنائیں 17 جنوری بروز اتوار دوپہر 2 بجے اہلیانِ کراچی بلاتفریق پاک سر زمین پارٹی کی احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں شرکت کرکہ ظالم حکمرانوں کو بتا دیں کہ کراچی لاوارث نہیں رہا۔

یاد رہے کہ کراچی کا حال پاکستان کا مستقبل ہے۔

Shares: