پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی باغ جناح میں میڈیا ٹاک. پی ایس پی 25 جولائی کا الیکشن ہارنے کے بعد اور زیادہ مضبوط ہوئی ہے.21 جولائی 2019 بروز اتوار کو باغ جناح میں پاک سرزمین پارٹی عظیم الشان جلسہ کرے گی۔

باغ جناح کراچی کا سب سے بڑا گراؤنڈ ہے۔ ہم نے اسے قناتیں لگا کر چھوٹا نہیں کیا۔ ظلم سہہ کر اپنے بچوں کو خاموشی سے دفنانے والا خود بھی ظالم ہے. للہ تعالیٰ نے کہہ دیا ہے کہ جو حق بات نہیں کہتا وہ خسارے میں ہے . کراچی والوں سے پوچھتا ہوں کہ اب نہیں تو کب. کب تک دیکھو گے کہ گھر کے آگے کچرے کا ڈھیر بن رہا ہے. کب تک دیکھو گے کہ نوجوان ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں. کب تک دیکھو گے کہ مایوسی نسلوں میں پھیل رہی ہے .کراچی میں ساری زبانیں بولنے والے پاک سرزمین پارٹی کے جھنڈے تکے ایک ہیں. بلا تفریق لوگ پی ایس پی میں شامل ہیں. جو لوگ آج بھی تذبذب کا شکار ہیں وہ دیکھیں کہ سچ کی وجہ سے ہم جڑ کر اور زیادہ مضبوط ہو کر کھڑے ہیں. جو لوگ جیت گئے ان کی ٹوٹ پھوٹ کا اندازہ بھی کوئی نہیں لگا سکتا۔ لوگ چار گھنٹے کی قربانی دیں اللہ اپنی مدد بھیجے گا۔ 21 جولائی کو آگے کا لائحہ عمل دوں گا۔ کراچی والے فیصلہ کریں کہ انہیں ایک ایک کر کے مرنا ہے یا حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہے۔

Shares: