سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی سفیر

0
39

سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی سفیر

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت کی طرح اس مرتبہ بھی سعودی عرب پاکستان کی مدد کرے گا۔ اسلام آباد کے سعودی سفارتخانے میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے مراسم ہیں اور سعودی عرب پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے پر امید ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ ہم ان تعلقات کو اور بلند کریں گے۔ سعودی عرب اور پاکستان بھائیوں کی طرح ہیں. ہم نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل حالات میں مدد کی ہے اور ہم انشاءاللہ دوبارہ پاکستان کی مدد کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فُل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے. بلاول بھٹو
رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر
وہ لوگ میرے سامنے جب آتے تو نقاب پہن ہوتے تھے،اظہر مشوانی کا عدالت میں بیان
پنجاب اور کے پی کے انتحابات سے متعلق آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا
ایک سوال کے جواب میں نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ کی طرح پاکستان کی مدد کرے گا اور اچھی خبر سننے کو ملے گی۔ نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ مجھے پاکستان کے لیے استحکام اور خوشحالی کی امید ہے۔ انشاءاللہ ہم اچھی خبر سنیں گے۔ ہم انشاءاللہ پاکستان کی مدد کریں گے۔‘

Leave a reply