پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم
اسلام آباد: واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک-آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کے درمیان ملاقات ہوئی-
باغی ٹی وی : ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی فائدہ مند اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے، دوطرفہ تجارت کو بڑھانے اور اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے انہوں نے پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا،سعودی وزیر نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا اپنا تجربہ بھی شیئر کیا،فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
علاوہ ازیں واشنگٹن میں ڈائریکٹرآئی ایم ایف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی اصلاحات پرعمل درآمد کیے بغیر پاکستان کے پاس کوئی چارہ نہیں ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے پینشن کی ذمہ داری پاکستان کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے، وفاقی حکومت کے اخراجات کا حجم بھی کم کیا جا رہا ہے، امداد کے بجائے سرمایہ کاری پر انحصار کرنا چاہتے ہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہوگی۔
پشاور ہائیکورٹ کا عدالتوں، ججز کی سکیورٹی پر تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کا حکم
واشنگٹن میں جی 24 وزرا اجلاس سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر قرضوں کے زیادہ بوجھ کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں پرمل کر کام کریں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سٹی بینک کے وفد سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں توانائی، پنشن اور حکومت کے رائٹ سائزنگ شعبوں میں اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ کی سربراہی پاکستانی وفد واشنگٹن میں موجود ہے، بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹوں میں رسائی حکومتی ایجنڈے میں شامل ہے۔