عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جلد معاہدے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے۔ جبکہ سٹاف لیول معاہدےکےلئےآئی ایم ایف کااہم بیان سامنے آ گیا، مشن چیف نے پاکستان کی جانب سے حال ہی میں کی جانے والی کوششوں کا بھرپور اعتراف کیا ہے۔
نیتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جلد معاہدے کیلئے کوششیں کررہے ہیں، پاکستان نےپالیسیوں کو مزید ہم آہنگ بنانے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کیے، پاکستانی معاشی فیصلہ سازی سے قرض پروگرام کے معاملات میں بہتری ہوئی، پارلیمنٹ سےمنظوربجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھنا احسن قدم ہے، ٹیکس آمدن بڑھنے سے پاکستان سماجی شعبے کیلئے فنڈنگ دستیاب ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس آمدن بڑھنے سےپاکستان میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز مہیا ہو سکیں گے، مانیٹری پالیسی میں سختی سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، فارن ایکسچینج مارکیٹ میں بہتری سےبیلنس آف پیمنٹ کادباؤکم ہو گا، آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کو منگل کو علی الصبح ٹیلی فون کیا۔ وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے امور پر گفتگو کی۔
شہباز شریف نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئندہ ایک دو روز میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی۔ منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں کے تناظر میں وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے حوالے سے کوششوں کا اعتراف کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے
آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئندہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی۔ انہوں نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری چاہتے ہیں، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے قائدانہ عزم کو سراہا۔