کراچی :پاک سر زمین پارٹی نے پہل کرتے ہوئے 14 اگست کی صبح کی تازہ ، ٹھنڈی اور معطر ہواوں میں پاکستان کا 73 واں یوم آزادی مناکر سب پر بازی لے گئے ، پاک سر زمین پارٹی کی طرف سے منعقدہ اس تقریب میں بچے ، بوڑھے ، جوان ، مرد ، خواتین سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نے شرکت کی اور اپنے وطن کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں ،
پاک سرزمین کی طرف سے یوم آزادی کی اس تقریب میں مصطفیٰ کمال کے ساتھی اور اہم پارٹی رہنما بھی شامل تھے،محبت وطن مہاجر کے طور پر جانے والے پاک سرزمین کے صدر انیس قائم خانی بھی اس تقریب میں نعروں کی گونج میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہےتھے . پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سینٹرل، نارتھ ناظم آباد، 5 سٹار چورنگی پر جشنِ آزادی پاکستان اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں عظیم الشان تقریب میں چیئرمین سید مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی اور دیگر مرکزی رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کری، اور جشن آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔