پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز آج بھی منفی زون میں ہوا اور آغاز پر ہی مارکیٹ 803 پوائنٹس گر گئی۔

باغی ٹی وی :اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہی ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 803 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور انڈیکس 36 ہزار 870 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

رپورٹ فائل ہوتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 586 پوائنٹس کی کمی کے سات 36 ہزار 953 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 30,404,780 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,655,971,527 بنتی ہے
کل عالمی مارکیٹس کے بر عکس پاکستان میں دوسرے روز بھی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس453 پوائنٹس کے اضافے سے38,148.97 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور55,897,550 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت3,344,191,501 پاکستانی روپے رہی تھی

Shares: