باغی ٹی وی : پاکستان سٹاک مارکیٹ مندی کاشکار
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج سوموار کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، اس دوران مندی کی واپسی ہوئی اور بارہ بجے تک انڈیکس میں 113.3 پوائنٹس تک محدود ہو گئی۔
اسی دوران غیر یقینی کی صورتحال سٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہوئی جس کے باعث تیزی کی طرف جانے والی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی نے ڈیرے ڈال لیے، جس کے باعث تنزلی کاروبار کے اختتام تک چلتی رہی. اس طرح سٹاک مارکیٹ میںاختتام پر خسارہ رہا جس سے کاروباری حضرات کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا.