پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان

0
25

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان

باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان ہے اور انڈیکس ابتدا سے ہی منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم جلد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز کا 39 ہزار 199 پوائنٹس پر ہوا۔

ابتدا میں انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور 19 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39 ہزار 218 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یہ مثبت رجحان زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔واضح‌رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں مندی ہے پاکستان اسٹاک بھی متاثر ہے .

Leave a reply