کراچی میں امریکی قونصل خانے اور یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے یونیورسٹی فیئر کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی میں امریکی قونصل خانے اور یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے یونیورسٹی فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس تقریب میں طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں مشہور امریکی یونیورسٹیز نے اپنے اسٹالز لگائے اور طلبا کو داخلے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
اس موقع پر امریکی قونصل خانے کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باصلاحیت طالب علموں کی کمی نہیں ہے. اور امریکی یونیورسٹیز چاہتی ہیں کہ پاکستانی طالب علم ان کے کیمپس میں تعلیم حاصل کریں. اس وقت امریکی کالجز اور جامعات میں 7500 پاکستانی طلباء زیر تعلیم ہیں۔ امریکی قونصل خانے کی نمائندہ نے مزید کہا کہ ہم مزید پاکستانیوں کو اپنی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امریکا کا انتخاب کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، امریکہ میں تعلیم کے خواہشمند یو ایس ایجوکیشن کے کراچی آفس میں رابطہ کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید یہ بھی بڑھیں؛
جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ’پہلے معیشت پھر الیکشن‘ کی متفقہ قرار داد منظور
کامران اکمل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پیسے دینے کے بہانے خاتون کے ساتھ جنگل میں تین ملزمان نے کیا گھناؤنا کام
اپرکوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، 17 افراد جاں بحق
امریکی جامعات کے نمائندگان نے طلبہ کو ماسٹر پروگرام میں منتخب ہونے کے طریقہ کارسے آگاہ کیا اور اسٹوڈنٹ ویزا کی بنیاد پر کیمپس جاب میں کمانے کی قانونی پالیسی بھی بتائی تاکہ طلبہ اپنی فیس بھی دے سکیں اور اپنے دیگر اخراجات بھی پورے کرسکیں، پاکستانی طالب علموں نے اس یونیورسٹی فیر کو اپنے لئے ایک حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔