پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب یادگار بنانے کی تیاری

0
72
PSL 2023

افتتاحی تقریب سب کو حیران کردے گی. پی ایس ایل انتظامیہ کا دعویٰ

انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کی تیاری کرلی۔ پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب سب کو حیران کردے گی۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی، مینجمنٹ نے افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کا پلان بنالیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تقریب سب کو حیران کردے گی، جس میں اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان کرکٹ میں پہلی مرتبہ کیا جائے گا، اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی سے ٹی وی پر میچ دیکھنے والے شائقین ڈیجیٹل تھری ڈی اینیمیشن سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحٰ تقریب میں شائقین کرکٹ کو انکلوژرز میں زولو بینڈ بھی پہنائے جائیں گے، جو کم روشنی میں چمچمائیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب میں پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈرونز کی مدد سے فضاء میں ایل ای ڈی تصاویر بنائی جائیں گی جب کہ شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب پی ایس ایل 8 کے ترانے کو پسوری سے مقبول ہونے والی شے گل اور نوجوانوں میں مقبول عاصم اظہر گا رہے ہیں۔ اس سے پہلے خبریں تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ نے پی ایس ایل 8 کے آفیشنل گانے کے لئے علی سیٹھی کا نام لیا ہے۔ تاہم نجم سیٹھی کے پی سی بی کے چیئرمین میجمنٹ کمیٹی بننے کے بعد ان کا ماننا ہے کہ ان کا بیٹا پی ایس ایل 8 کے لئے گانا گائے ۔ یہ مفادات کا ٹکراؤ ہوگا اسی لئے جب میں پی سی بی میں نہیں ہونگا تو علی سیٹھی پی ایس ایل کے لئے گانا گا سکتے ہیں۔

پی ایس ایل 8 کے گانے کے لئے بہت سے لوگوں کی بہت سی قیاس آرائیاں ہیں، کوئی علی ظفر کا نام لے رہا ہے ، تو فارس شفیع کا ، شے گل کا نام بھی سننے میں آیا تھا۔ اب تمام تر قیاس آرائیاں ختم ہوئیں۔ پی ایس ایل 7 سیزن کے لئے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے گانا گایا ۔ پی ایس ایل 6 کا گانا نصیبو لعل اور آئمہ بیگ نے گانا گایا۔ عاصم اظہر پی ایس ایل 5 کے لئے بھی آفیشل ترانہ گا چکے ہیں۔

Leave a reply