پاک سوزوکی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

باغی ٹی وی : پاک سوزوکی نے سب کو پیچھے چھوڑ اعزازانے نام کیا ہے ، پاک سوزوکی نے فروخت میں ریکارڈ ایک سو ستانوے فیصد اضافہ ہوا، پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے مارچ دوہزار اکیس میں کاروں کی فروخت کے اعدادوشمار شائع کردیئے، جس کے مطابق آٹو انڈسٹری نے مارچ میں 20،813 گاڑیوں کی ریکارڈفروخت کی ہے ،

جس سے سالانہ yoyیعنی ایئر اوور ایئر میں اضافے کی اجازت ہے،مارچ 2020 کے مقابلہ میں 1972 فیصد اور ماہانہ (ایم او ایم) میں فروری 2021 کے مقابلہ میں 26.6 فیصد کا اضافہ ہوا

س حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں ہیوی وہیکلز کی فروخت میں معمولی کمی کے علاوہ پورے آٹو سیکٹر نے رواں مالی سال کے پہلے 9 مہینوں میں مستحکم نمو حاصل کی جبکہ کار کی فروخت میں 31.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2021 کے پہلے 9 ماہ میں جیپس کی فروخت میں 157.6 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد چھوٹی کمرشل گاڑیاں / پک اپ میں 41.4 فیصد، ٹریکٹر 57.2 فیصد اور دو یا تین پہیوں والی سواری کی فروخت میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ہونڈا موٹر سائیکل کی کُل فروخت مالی سال 2021 کے 9 ماہ میں 9 لاکھ 61 ہزار 76 یونٹس رہی جبکہ مالی سال 2020 کے 9 ماہ میں یہ 7 لاکھ 68 ہزار 974 یونٹ تھے۔

Shares: