پاکستان سویٹ ہوم کے نظم و ضبط، منظم اور قابل فخر بچے، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا شگون ہیں؛اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج سوہاوہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد کالج ہے جو یتیم بچوں کو تعلیم دینے کے لیے بنایا گیا ہے جبکہ 6 ستمبر 2023: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم کا مشن یتیموں اور ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے زمرود خان کے غیر متزلزل جذبہ قابل رشک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج وہ جگہ ہے جہاں ملک کا مستقبل بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مشن ہر پاکستانی کا ہدف بن گیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج سوہاو کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہائبرڈ جنگ کے شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد اور رواداری قائم کر کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے ملک کے مستقبل کو روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیڈٹ کالج خوشحال پاکستان اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان نے پاکستان سویٹ ہوم کے قیام کے لیے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم معاشرے کے سب سے کمزور طبقے کی حفاظت، پرورش اور تعلیم کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے اب مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان بچوں نے زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کا کیڈٹ کالج سوہاوہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جو یتیم بچوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج کے سرپرست اعلیٰ زمرود خان نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے اصل احسان تب کیا جب وہ پاکستان کے وزیر اعظم عہدے پر فائز تھے تو انہوں نے ایچ نائن اسلام آباد میں زمین مختص کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یتیم بچوں کو تعلیم دینے کا یہ سفر جاری رہے گا اور قوم کا مستقبل بدل جائے گا۔ راجہ سفیر اکبر ولد راجہ علی اکبر جنہوں نے پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج سوہاوہ کے قیام کے لیے اپنی پوری زمین وقف کی نے بھی پاکستان سویٹ ہوم کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔