پاکستان تحریک انصاف کی مصالحتی کمیٹی کا اجلاس ، اراکین پارلیمان اور جماعتی قیادت کے مابین روابط کار کو مؤثر بنانے پر مشاورت

پاکستان تحریک انصاف کی مصالحتی کمیٹی برائے پارلیمنٹیرینز کا پہلا اجلاس , چئیرمین کمیٹی وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس کی صدارت کی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر ارشد داد بھی شریک تھے

تحریک انصاف کی کمیٹی برائے پارلیمنٹیرینز کے اغراض و مقاصد کی روشنی میں طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا . اراکین پارلیمان اور جماعتی قیادت کے مابین روابط کار کو مؤثر بنانے کی حکمت عملی پر بھی سر حاصل گفتگو ہوئی . سیاسی و حکومتی پالیسی و فیصلہ سازی میں جماعت و پارلیمانی نمائندگان کی آراء کی مؤثر نمائندگی کے طریقہ کار پر بھی مشاورت ہوئی

وزیر خارجہ و چیئرمین کمیٹی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الحمدللہ سب سے بڑی سیاسی و پارلیمانی قوت ہے،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں جماعت کو ملک بھر میں جدید خطوط پر منظم کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہے ہیں،

تحریک انصاف کے منشور کی روشنی میں جماعتی و حکومتی سطح پر جامع حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں، کمیٹی کے ابتدائی اجلاس میں اسکے اغراض و مقاصد کی روشنی میں طریقہ کار پر سیرحاصل بات چیت کی ہے، تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں منظم طریقے سے اپنے اہداف حاصل کریں گے،

Shares: