پاک ترک اداکار و پروڈیوسر مل کر "دنیا کو ہلا دینے والے منصوبوں” پر کام کر سکتے ہیں، محمدت بوذداع، پروڈیوسر رائیٹر ارطغرل غازی سیریل
باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق . محمدت بوذداع، پروڈیوسر رائیٹر ارطغرل غازی سیریل نے کہا ہے کہ [پاکستان اور ترکی] سرحدیں الگ لیکن ہماری روح ایک ہے، ہماری تاریخ اور میراث مشترک ہے، ہمارا آرٹ تاج محل سے الحمرا تک بکھرا پڑا ہے، دونوں ممالک کے اداکار اور پروڈیوسر مل کر "دنیا کو ہلا دینے والے منصوبوں” پر کام کر سکتے ہیں،
[پاکستان اور ترکی] سرحدیں الگ لیکن ہماری روح ایک ہے، ہماری تاریخ اور میراث مشترک ہے، ہمارا آرٹ تاج محل سے الحمرا تک بکھرا پڑا ہے، دونوں ممالک کے اداکار اور پروڈیوسر مل کر "دنیا کو ہلا دینے والے منصوبوں" پر کام کر سکتے ہیں، محمدت بوذداع، پروڈیوسر رائیٹر ارطغرل غازی سیریل pic.twitter.com/Xiy0TTwcqL
— RTEUrdu (@RTEUrdu) May 25, 2020
واضح رہے کہ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ٹی وی سے بات ہوئی ہے کہ ارطغرل کو ہفتےکے ساتوں دن چلایا جائے – وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ڈبنگ کےکام کو تیز کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ایک قسط چلائی جائے – ارطغرل غازی کے تمام سیزنز چلائے جائیں گے انشاءاللہ – عرصے سے تباہ حال ادارے کو بہت جلد ایچ ڈی میں کنورٹ کیا جائے گا.
پی ٹی وی سے بات ہوئی ہے کہ ارطغرل کو ہفتےکے ساتوں دن چلایا جائے – وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ڈبنگ کےکام کو تیز کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ایک قسط چلائی جائے – ارطغرل غازی کے تمام سیزنز چلائے جائیں گے انشاءاللہ – عرصے سے تباہ حال ادارے کو بہت جلد ایچ ڈی میں کنورٹ کیا جائے گا
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 25, 2020
پاکستان میں کئی سالوں سے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے مگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔
دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔
’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔
اس ڈرامے نے پاکستانی عوام کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اس ڈرامے نے عید کے موقع پر یو ٹیوب پر اس ڈرامے کے 4 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے
واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے