وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی اور ترکیے انجینئرز کیلئے 20 کروڑ روپے کے تحفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین اور ورکرز کی خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔
باغی ٹی وی : پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ کراچی شپ یارڈ پر ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف ،ترکیہ کے نائب صدر سیودت یلماز سمیت اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہوئی۔ پی این ایس طارق کو تعمیر کے بعد سمندر میں اتارا گیا پی این ایس طارق ملجم (MILGEM) کلاس کارویٹ جنگی جہازان چار بحری جہازوں میں سےایک ہےجو ترکیہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدے تحت ترکیہ اور پاکستانی انجنئرز مل کر بنا رہے ہیں.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔۔۔پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز طارق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔۔۔ترک نائب صدر جودت یلماز (CEVDET YILMAZ) بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔۔۔۔۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا نمائندہ وفد بھی وزیراعظم سے ملاقات… pic.twitter.com/fvjCbe2dTE
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 2, 2023
کراچی میں پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ بیڑے میں پی این ایس طارق کی شمولیت پر خوشی ہے۔ پی این ایس طارق کی پاک بحریہ بیڑے میں شمولیت سے سمندری دفاع مضبوط ہوگی۔
چین میں بچوں کو اسمارٹ فونز کے سخت قوانین کے نفاذ کا فیصلہ
وزیراعظم نے ترکیے کے نائب صدر جودت یلماز کی کراچی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیے اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات پائے جاتے ہیں۔ پاکستان ترکیے کے ساتھ دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے پاکستان اور ترکیے کے درمیان منفرد باہمی، برادرانہ اور بہترین تعلقات ہیں۔ سیلاب کے دوران ترکیے کے عوام نے پاکستانیوں کی مدد کی۔ ہم مشکل حالات میں ترکیے کی مدد اور تعاون کو نہیں بھول سکتے۔ پاکستان میں جب زلزلہ آیا تو ترکیے نے فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب سے خطاب@CMShehbaz pic.twitter.com/NF9SMj1aMo
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 2, 2023
آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز کی ہفتہ وار رینکنگ جاری،بابراعظم کون سے نمبر پر؟
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک صدر نے کبھی بھی مشکل میں تعاون کی فراہمی سے دریغ نہیں کیا پاکستان ترکیے کے ساتھ تعاون، بھائی چارے اور محبت کا سفر جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ سی پیک منصوبوں سے خطے کے دیگر ممالک بھی فائدہ حاصل کرسکیں گے سی پیک پاکستان اور چین کا بہترین منصوبہ ہے، ہم نے قریبی دوست ترکیے کو بھی دعوت دی، سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے۔