پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ معرکہ ، شیڈول آگیا

0
35

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف کل ہو گا پہلا ٹیسٹ معرکہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے جا رہا ہے۔

بریسبین کے میدان میں کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہو گا۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے آج دو میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی ہے۔اس موقع پر اظہر علی نے اعلان کیا کہ کل میدان میں اترنے والی ٹیم میں نوجوان گیند باز نسیم شاہ شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بہت عمدہ گیند بازی کرتے آ رہے ہیں، وہ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہوں گے، مکمل گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔

واضح رہے پاکستان نے 1995 سے لے کر آج تک آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا جبکہ کینگروز کی ٹیم 1988 سے گابا کے میدان میں نہیں ہاری۔ قومی ٹیم کا زیادہ تر انحصار کپتان اظہر علی، بابراعظم اور اسد شفیق کی کارکردگی پر ہو گا جبکہ گیند بازی کا شعبے میں تجربے کی کمی دکھائی دے رہی ہے.

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال کے آغاز میں پاکستان سپر لیگ کے لیے کراچی آنے والے شین واٹسن کا فیڈ بیک پی سی بی کی کوششوں کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ساتھ پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے تھے، حال ہی میں ایک انٹرویو میں واٹسن نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کو سراہا اور دوبارہ پاکستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان ملاقات ملبرون میں پہلے ٹیسٹ کے بعد شیڈول ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلین کرکٹرز کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گا۔

Leave a reply