: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
باغی ٹی وی : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔
21، 23 اور 25 اپریل کو 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں 29 اپریل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل آئیں گی۔
دونوں ٹیمیں 2013ء کے بعد زمبابوے میں طویل طرز کی کرکٹ میں آمنے سامنے ہونگی۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کی مابین شیڈول سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے.کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران پاکستان زمبابوے کا دورہ کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے دورے پر پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورے پر کل جوہانسبرگ پہنچنے والے قومی سکواڈ کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
قومی سکواڈ میں شامل تمام 34 ارکان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جن میں 21 کھلاڑی اور 13 ارکان ٹیم انتظامیہ کے شامل ہیں