کہیں کڑاکے کی سردی اوربرف باری تو کہیں بادل جم کربرسیں گے،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 25 فروری رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور 26 فروری کو ملک کے بیشتر بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا جس کے باعث 26 اور27 فروری کوبلوچستان اور ملک کےبالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوگی۔
بلوچستان
25 فروری کی رات اور 26 فروری کو چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران، خضدار، قلات، لسبیلہ، سبی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

خیبر پختونخوا
25 فروری کی رات سے27 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

گلگت بلتستان،کشمیر
25 فروری کی رات سے27 فروری کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

پنجاب/اسلام آباد
26 فروری شام ،رات اور27 فروری کو مری ،گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

سندھ
25 اور26 فروری کے دوران صوبہ کے جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 26 فروری کی رات کو شمالی بلوچستان میں برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل جبکہ بلوچستان خصوصا گوادر، کیچ، پنجگور اور آواران میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ۔

26( شام/رات) اور27 فروری کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں برفباری سے گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔

آندھی،جھکڑ ،گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے،آندھی،بارش اور برفباری کے دوران کسانوں اورسیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں.

Comments are closed.